آئندہ الیکشن میں میری جماعت سرپرائز دے گی ، عائشہ گلالئی

آئندہ الیکشن میں میری جماعت سرپرائز دے گی ، عائشہ گلالئی

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف (گلالئی) کی چیرپرسن عائشہ گلالئی نے کہاھے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ امن کے نوبل پرائز کے سہی حقدار ہیں جبکہ بھی نند کی رہائی اور پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے سمیت برصغیر میں امن کی ہر کوشش میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کردار ادا کیاہے وہ لائن آف کنٹرول پر وطن کی حفاظت کے لیے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوان نائیک خرم علی کی رہائشگاہ(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کررہی تھیں انہوں نے کہا کہ نائیک خرم علی کی شہادت پر پوری قوم کو فخر ھے اور خرم علی سمیت حوالدار عبدالرب نے اسلام اور پاکستان کے لیے اپنی جانین قربان کرکے پوری قوم خصوصاء جنوبی پنجاب کے عوام کا سرفخر سے بلند کردیاھے انہوں نے کہاکہ بھارت نے اپنے اندرونی حالات کی وجہ سے پورے خطے کے امن کو داؤ پر لگادیاتھا تاہم ہماری مسلح افواج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی پیشہ وارانہ اور امن پسندی کی صلاحیتوں کو بروے کار لاکر ناصرف پاک بھارت جنگ کے خطرے کو ختم کیا بلکہ کشیدگی کو بھی کم کرنے میں اپناکردار ادا کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان میں امن کا نوبل پرائز دینے سے متعلق باتیں ہورہی ہیں اور اگر نوبل پرائز دینا ھے تو صرف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دینا چاہیے کیونکہ وہ ہی نوبل پرائز ایوارڈ کے سہی حقدار ہیں عائشہ گلالئی کا کہناتھاکہ بھارتی پائلیٹ ابھی نندن کی رہائی اور امن کی ہر کوشش کے پیچھے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کردار ھے انہوں نے کہا بھارتی جارحیت کیخلاف ہم حکومت اور اپنی مسلح افواج کیساتھ کھڑے ہیں عائشہ گلالئی نے اعلان کیاکہ انکی جماعت آئندہ کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کیخلاف بات نہیں کرے گی عام انتخابات میں ان کی پارٹی کوبری طرح شکست کا سامنا کرنے کے باجودانہیں ابھی بھی یقین ھے کہ آئندہ انتخابات سے قبل انکی جماعت کا ملک میں اہم کردار ہوگا اور انکی جماعت ملک بھر میں ایک نمایاں جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی

مزید : رائے /ملتان صفحہ آخر