جتوئی، انگلیاں کاٹنے والے ملزم کو بچانے کی کوشش، کمشنر ڈیرہ کا نوٹس

جتوئی، انگلیاں کاٹنے والے ملزم کو بچانے کی کوشش، کمشنر ڈیرہ کا نوٹس

جتوئی ( نامہ نگار) کمشنر ڈیرہ غازی خان طاہر خورشید،ڈی سی مظفر گڑھ آفس میں سفیر امن مارچ پاکستان عبدالغفار بانہ نے معصوم چار سالہ محمد احمدکی چند روز قبل انگلی کاٹنے والے نائب قا صد عبدالعزیز اور ہیڈ ماسٹر محمد ہاشم مکول سکول حاضری کا فرضی لیٹر جاری کرنے کیخلاف تحریری درخواست دے دی کمشنر ڈیرہ غازی خاں کا نوٹس ڈسی تفصیلات کے مطابق چار سالہ محمد احمد اور سفیرِامن مارچ پاکستان ڈسی (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

آفس مظفرگڑھ میں کمنشنر ڈیرہ غازی خاں کو صورت حال سے آگاہ کیا کہ عبدالعزیز نائب قاصدنے میرے بھتیجا محمد احمد چار سالہ کی انگلیاں چھری سے کاٹ دی جس کا مقدمہ تھانہ شہرسلطان میں درج ہے اور ہیڈ ماسٹر محمد ہاشم نائب قاصد کو بچانے کے لیے اپنے سکول کا فرضی حاضری لیٹر بناکر نائب قاصد کو دے دیا کہ مقدمہ سے بے گناہ ثابت ہوجائے اور مقدمہ سے بری الزمہ ہوجائے یہ کا واقعہ بچے کے ساتھ شام چار بجے ہیش آیا اور ہیڈ ماسٹر نے پانچ بجے سکول کھلا ہونے کا اور نائب قاصد کوحاضر ی لیٹر جاری کردیا جس کی وجہ سے مقدمہ کمزور ہوچکا ہے چار سالہ محمد احمد کی انگلی کاٹنے والہ شخص نائب قاصد ہائی سکول بیر بند کے ہیڈ ماسٹر کی پناہ سے سکول حاضری کا لیٹر جاری کر دیا تفصیلات کے مطابق بیر بند ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹرمحمد ہاشم مکول نے چار سالہ معصوم بچے کی انگلیاں کاٹنے والے نائب قاصد عبدالعزیز بانہ رویہ کے حق میں سکول حاضری کا فرضی لیٹر جاری کر دیا ہے نائب قاصد وقوعہ کے وقت سکول میں موجود تھا اور شام پانچ بجے تک نائب قاصد عبدالعزیز سکول میں موجود تھا نائب قاصد کو ہیڈ ماسٹرمحمد ہاشم کی ہدایت کے مطابق سکول سے یہ فرضی لیٹر بنوانے کا حکم ہوا اور سکول کے ہیڈ ماسٹر محمد ہاشم مکول نے حاضری فرضی لیٹر بنا دیا متاثرہ چار سالہ محمد احمد کے والد محمد اختر نے بتلایا کہ سکول سے جاری کردہ فرضی لیٹر جاری ہوا ہے ہم غریب لوگ ہے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے نائب قاصد کے ساتھ سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ ہیڈ ماسٹر غیر قانونی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اپنے نائب قاصد کو بچانے پر تلا ہوا ہے ہیڈ ماسٹر کے جاری کردہ فرضی لیٹر کے خلاف ڈی سی مظفر گڑھ اور ڈی پی او مظفر گڑھ کو تحریری درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے بتلایا کہ گورنمنٹ ہائی سکول پانچ بجے تک پاکستان کا کونسا سکول کھلا ہوا ہوتا ہے اور عبدالعزیز نائب قاصد اور محمد فہیم اقوام بانہ رویہ نے میرے بچے کی انگلیاں چھری سے کاٹی ہے اس واقع سے تین کلو میٹر کے فاصلے پر سکول ہے مقدمہ میں چار بجے کا واقع اندراج ہے جبکہ سکول اڈھائی بجے تک کھلا رہتا ہے سکول کے نائب قاصد جو ہیڈ ماسٹر محمد ہاشم مکول کو من پسند کے کھانے اور اپنے گھر سے دودھ اور مختلف اشیاء مفت میں دیتا ہے اور سکول میں ڈیوٹی نہ کرتا علاقہ کے سکول میں پڑھنے والے بچے اس نائب قاصد سے خوفزدہ ہو گئے ہے میری اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

کمشنر نوٹس

مزید : رائے /ملتان صفحہ آخر