ملتان:نان سٹاپ وارداتیں ، ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوؤں کاتشدد، شہری زخمی
ملتان( وقائع نگار)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق گلگشت پولیس کے علاقے میں نواب پور روڈ پر دو ڈاکوؤں نے رب نواز سے 31ہزار روپے چھین لئے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے تشدد کرکے رب نواز کو زخمی کر دیا زکریا پولیس کے علاقے میں اسد رضا سے چھ ہزار روپے اور موبائل فون اور ممتاز آباد پولیس کے علاقے (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
میں عرفان سے 60ہزار روپے چھین لئے گئے ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں علی اکبر کے گھر سے ایک لاکھ 50ہزار روپے مالیت کیپرندے اور محمد ارشد کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا مظفرآباد پولیس کے علاقے میں محمد جمیل کی نرسری سے 70ہزار روپیمالیت کے پودے اور موٹر، شاکر اقبال کا لوڈر رکشہ، قطب پور پولیس کے علاقے سے مظہر حسین کا موٹرسائیکل، گلگشت پولیس کے علاقے سے عدنان کی دو بکریاں، بستی براراں میں فریدہ عثمان کے گھر سے تین لاکھ 80ہزار روپے مالیت کاسامان، زکریا پولیس کے علاقے میں زین العابدین کے گھر سے 80ہزار روپے مالیت کا سامان، نیوملتان پولیس کے علاقے سے اللہ داد کا موٹرسائیکل، فیاض کا لوڈر رکشہ اور دو لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا شاہ رکن عالم کالونی میں ریاض کی بیوی سے 60ہزار روپے مالیت کے زیورات اور طلحہ سے 14ہزار روپے چھین لئے گئے صدر پولیس کے علاقے میں تنویر کے گھر کے باہر سے بجلی کا میٹر، محمد ظفر کے گھر سے جانور، پاک گیٹ پولیس کے علاقے میں عادل کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان، مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں سعید احمد کے گھر سے بکرا، مظہر عباس کا موٹرسائیکل، محمد عارف کے گھر سے واٹر پمپ، بستی ملوک پولیس کے علاقے سے محمد سرو ر کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا۔
وارداتیں