ٹارگٹ کلر شہادت حسین عرف پیر جی سمیت 2ملزمان گرفتار

ٹارگٹ کلر شہادت حسین عرف پیر جی سمیت 2ملزمان گرفتار

کراچی(کرائم رپورٹر)اے وی سی سی پولیس نے معروف عالم دین مولانا امجد دین پوری اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث بدنام ٹارگٹ کلر سید شہادت حسین عرف پیر جی سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

تفصیلات کے مطابق اے وی سی سی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بدنام ٹارگٹ کلر سید شہادت حسین عرف پیر جی عرف انڈا ولد سید فیاض حسین کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر معروف عالم دین مولانا امجد دین پوری کو قتل کیا ۔اس واقعہ کا مقدمہ تھانہ شاہراہ فیصل میں درج ہے ۔ملزم نے اس کے علاوہ سولجر بازار کے علاقے میں ٹریفک پولیس کے دو اہلکاروں ،اے بی سینا لائن میں سنی تحریک کے دو کارکنوں اور ایک سبزی فروش کو قتل کیا جن کے مقدمات تھانہ بریگیڈ میں درج ہیں ۔ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر گھروں میں ڈکیتیوں اور متعدد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث ہونے انکشاف کیا ہے ۔گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ایک اور کارروائی میں اے وی سی سی کی ٹیم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم آصف عرف کالا ولد لال محمد کو گرفتار کرلیا ۔دوران گرفتاری ملزم کے قبضے سے ایک عدد پستول بمعہ 4راؤنڈز برآمد کرلیے ،جس پر مقدمہ الزام نمبر 11/2019تھانہ اے وی سی سی میں درج ہے ۔ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر حدود تھانہ لانڈھی میں این آئی بی بینک ،سعید آباد میں سمٹ بینک اور کورنگی میں دبئی اسلامک بینک میں ڈکیتیاں کیں ۔گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

مزید : رائے /ملتان صفحہ آخر