سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیر اہتمام سپرنگ فیسٹیول آج ہوگا

سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے زیر اہتمام سپرنگ فیسٹیول آج ہوگا

پشاور (سٹی رپورٹر) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور 9 مارچ بروزہفتہ سپرنگ فیسٹیول ( سپرلی تہ ہر کلے )کے نام سے یونیورسٹی ٹاؤن کلب پشاور میں منعقد کرے گا ، جس میں فیملی کیلئے داخلہ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جبکہ ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان 9 مارچ بروز ہفتہ شام 7 بجے باقاعدہ افتتاح کریں گے، سپرلی تہ ہر کلے سپرنگ فیسٹیول دو دن 9 اور 10 مارچ بروز ہفتہ و اتوارجار ی رہے گا جس میں عوام کی تفریح کیلئے مختلف سٹالز لگائے جائینگے ، سپرنگ فیسٹول میں سماجی بہبود و ترقی خواتین محکمے کے دستکاری سنٹروں میں بنے اشیاء کے خصوصی سٹالز بھی لگائیں جائینگے فیسٹیول میں داخلہ فری ہوگا اور صرف فیملیز کو آنے کی اجازت ہوگی فیسٹیول میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ خصوصی انفارمیشن ڈیسک لگایاجائیگا ، فیسٹیو ل میں آتش بازی ، میوزک، کامیڈی، روایتی ڈانس اوردیگر پروگرام منعقد کئے جائینگے ،جبکہ بچوں کیلئے خصوصی کڈز زون بنایاجائیگا جس میں بچوں کیلئے جھولے ،کڈر پرفارمنس اور بچوں کے مابین مقابلے منعقد کئے جائینگے جبکہ اختتامی تقریب میں دوسرے روز بھی تفریحی پروگرام پیش کئے جائینگے ، ضلع ناظم محمدعاصم خان نے کہاکہ دو سال قبل ضلعی حکومت نے پشاورمیں خوف وہراس کی فضاء ختم کرنے اور عوام کی تفریح کیلئے دوروزہ سپرنگ فیسٹیول کاکامیاب انعقادکیاتھاجس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور عوامی حلقوں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی جس کے بعد ضلعی حکومت نے 9 اور 10مارچ کو دوبارہ سپرنگ فیسٹیول یونیورسٹی ٹاؤن کلب کا انعقاد کیا ہے جس کیلئے تیاریاں مکمل کردی ہے ، ضلع ناظم نے پشاورکے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سپرنگ فیسٹیول میں شرکت کرکے خوشی کے اس موقع سے لطف اٹھائیں اور ضلعی حکومت کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ مستقبل میں بھی ضلعی حکومت اس طرح کے پرو گرام منعقد کرا سکیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے