پورن ،ایس آر ایس پی پراجیکٹ سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا

پورن ،ایس آر ایس پی پراجیکٹ سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پورن(نامہ نگار) SRSP/PPFپراجیکٹ یونین کونسل موسیٰ سیاست کا شکار عوام نے احتجاج کی دھمکی دیدی تفصیلات کے مطابق یونین کونسل موسیٰ خیل SRSP/PPFکے پراجیکٹ جاری ہے جس میں اقرباپروری عروج پر ہے عوام کا کہنا ہے کہ اگر پراجیکٹ سے اقرباپروری اور سیاست کا خاتمہ نہ کیا گیا تو پھر ہم الوچ بازار میں احتجاجی مظاہرہ کرینگے یونین کونسل موسیٰ خیل سے تعلق رکھنے والے فرشاد خان ،مظفر اللہ خان ،ریاض احمد ،شیر زاہد،امیر رحمان ،باسط علی اورنائب ناظم بخت زادہ نے الوچ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحا ل کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی سی شانگلہ اور اے سی پورن فوری نوٹس لے اور اقربافروری میں ملوث افراد کو عوام کے سامنے لایا جائے انہوں نے کہا کہ موجودہ پراجیکٹ پر علاقے کے سیاسی افراد اپنی سیاست چمکارہے ہیں اگر یہ افراد باز نہ ائے تو پھر ہم مجبوراََ ضلع ناظم شانگلہ اور ضلع کونسلر موسیٰ خیل کے خلاف احتجاج کرینگے انہوں نے مذید کہا کہ SRSPکے ہر پراجیکٹ میں سیاست اور اقرباپروری ہوتی ہے اسی وجہ سے حکومت کو کروڑوں کا ٹیکہ لگتاہے صوبائی حکومت SRSPکے ضلع شانگلہ میں تمام پراجیکٹ کا اسرنو جائزہ لے اور متعلقہ یونین کونسل موسیٰ خیل میں دوبارہ سروے کریں تاکہ کوئی سیاسی بندہ غریب کا حق نہ مارے ۔