ایس پی سہائے عزیز کا اپنے اعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ

ایس پی سہائے عزیز کا اپنے اعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ

کراچی(این این آئی)آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹرسید کلیم امام نے کہاہے کہ پاکستان کی بہادر خاتون آفیسر ایس پی سہائے عزیز نے اپنے اعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔جمعہ کوخواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خواتین کو مزید مضبوط اور با اختیار بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سندھ پولیس میں پہلی بار خاتون افسر نے اپنے اعضا عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔آئی جی سندھ نے کہا کہ خواتین پولیس اہلکاروں کی آمد و رفت میں سہولت کے لیے شٹل سروس بھی چلائی گئی ہے۔

اعضا عطیہ

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے