جمرود سے منشیات سمگل کرنے والا ملزم گرفتار

جمرود سے منشیات سمگل کرنے والا ملزم گرفتار

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران علاقہ جمرود سے منشیات سمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والا ملزم تھانہ بڈھ بیرپولیس کو قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں بھی مطلوب تھاجو کہ سال 2012 میں سابقہ دشمنی کی بناء پر اپنے مخالف کوقتل کرنے کے بعد روپوش ہو چکاتھا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے تین کلو گرام اعلی کوالٹی چرس، ایک عدد پستول اورخنجر بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈا پور کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کسی بھی وقت علاقہ جمرود سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی، اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے شہر میں داخل ہونے والے تمام راستوں کی نگرانی اور چیکنگ کا عمل سخت کرنے کی ہدایت کی ، ڈی ایس پی سبرب اعجاز ابازئی اور ایس ایچ اوتھانہ بھانہ ماڑی واجد خان دیگر نفری پولیس کے ہمراہ پی اے ایف ناکہ بندی رنگ روڈ پر موجود تھے کہ اس دوران مسافر سوزوکی پک اپ کو روک کر ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے تین کلو گرام اعلی کوالٹی چرس بر آمد کر لی جس کی شناخت مقبول شاہ ولد حسن شاہ سکنہ بڈھ بیر کے نام سے ہوئی ،گرفتار ملزم تھانہ بڈھ بیر پولیس کو بھی قتل ، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث نکلا جس نے سال 2012 میں مقتول نو ر الا سلام کو قتل مقاتلہ کی دشمنی پر فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش منشیات ضلع خیبر سے ایبٹ آباد سمگل کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کے قبضہ سے ایک عدد پستول اورخنجر بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم کو حوالات منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے