شہریوں سے قیمتی اشیاء چھیننے والا 2 رکنی گروہ گرفتار

شہریوں سے قیمتی اشیاء چھیننے والا 2 رکنی گروہ گرفتار

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اسلحہ کی نوک پر معصوم شہریوں سے موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی اشیاء چھیننے والے دو رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے 4 عدد سرقہ شدہ موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ دو عدد پستول بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، دونوں ملزمان کومزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دوران تفتیش ان سے مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے،تفصیلات کے مطابق مدعی عابد رضا ولد امین گل سکنہ تیمر گڑھی غیاث آباد نے تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا تھا کہ وہ رات کے وقت امین کالونی روڈ پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ اس دوران دو نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر اس سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ، اسی طرح مدعی عزیر شوکت ولد شوکت خان سکنہ لنڈ ی ارباب نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ غازی بابا روڈ پر گھر خود جا رہا تھا کہ اس دوران دو نامعلوم مسلح ملزمان نے اس سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے، جن کی رپورٹس پر علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے یکے بعد دیگرے راہزنی کے وراداتوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈاپور، ڈی ایس پی سبرب اعجاز خان ابازئی اور ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی واجد خان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے دونوں وارداتوں میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور ان کے قبضہ سے چھینے گئے موٹر سائیکل برآمد کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی واجد خان نے دیگر تفتیشی ٹیم کے ہمراہ جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا، اسی طرح متعدد مشتبہ افراد کے بیانات بھی قلمبند کئے جس کید وران راہزنی کے وارداتوں میں ملوث اصل ملزمان کا سراغ لگانے میں کامیاب ہو کر گزشتہ روز دونوں ملزمان ہلال ولد سلیم اور مجاہد ولد اسماعیل ساکنان احمد خیل مروزئی کو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کیدوران راہزنی کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے سرقہ شدہ موٹر سائیکل علاقہ جمرود میں اونے پونے داموں فروخت کرنے کا انکشاف کیا، ملزمان کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے 4 عدد سرقہ شدہ موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ دو عدد پستول بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، جن کو مزید تفتیش کے لئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جہاں دونوں ملزمان سے مزید اہم او رسنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے