سیکرٹری اطلاعات مختیار احمد کا دورہ پختونخوا ریڈیو

سیکرٹری اطلاعات مختیار احمد کا دورہ پختونخوا ریڈیو

پشاور( سٹاف رپورٹر)سیکر ٹری محکمہ اطلا عات خیبر پختو نخوا مختیا ر احمد نے کہا ہے کہ ریڈیو عوام کیساتھ رابطے کا ایک مو ثر ذریعہ ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ مختلف پروگرامو ں کے ذریعے تما م لو گو ں میں اخوت، بھائی چارے اور باہمی احترام کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے آج جمعہ کے روز محکمہ اطلا عات کے زیر انتظا م چلنے والے پختو نخوا ریڈیو ایف ایم 92.2 پشاور کے دورے کے مو قع پر کیا۔ سیکر ٹری اطلا عات مختیا احمد نے کہا کہ ریڈیو پروگرام تر تیب دیتے وقت عوام کی دلچسپی کیساتھ ساتھ حکو متی پا لیسی کو بھی ملحو ظ خا طر رکھا جا ئے۔ اس مو قع پر ریڈیو کے سٹیشن ڈائر یکٹر انصا راللہ خلجی نے سیکر ٹری اطلا عات کو ریڈیو سے متعلق بر یفنگ دیتے ہو ئے ریڈیو کے قیا م اور اغراض و مقا صد پر روشنی ڈالی۔ سیکر ٹری اطلا عات نے ریڈیو کے مختلف شعبو ں کا دورہ کیا۔ محکمہ اطلا عات کے ڈائر یکٹر جنر ل امداداللہ اور پشاور پر یس کلب کے صدر سید بخا ر شاہ بھی سیکر ٹری کے ہمراہ تھے

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے