تنظیم اساتذہ پاکستان کی 50 ویں یوم تاسیس کی تقریب

تنظیم اساتذہ پاکستان کی 50 ویں یوم تاسیس کی تقریب

دیر بالا(نمائندہ پاکستان)تنظیم اساتذہ پاکستان کے پچاس سال پورے ہو گئے۔یوم تاسیس کا بڑا پروگرام پشاور میں ہوگا۔اساتذہ کی خدمت اور نو نہالان قوم کی بہتر تر بیت اولین تر جیح ہے۔تمام اساتذہ اپنی ڈیو ٹی میں کسی بھی کو تاہی نہ کرے،بختیار زمین کا پیغام۔تنظیم اساتذہ دیر بالا کے ایک پریس ریلیز کی مطابق تنظیم اساتذہ پاکستان بنے ہوئے 50سال پورے ہونے پر ملک بھر میں پرو گرامات کے انعقاد کا آغاز کیا جا چکا ہے۔جس کیلئے تنظیم اساتذہ دیر بالا نے بھی پوری تیاری کر لی ہے۔تنظیم اساتذہ کے جوبلی پرو گراموں میں اساتذہ کو اپنے کام سے لگاو اور بچوں کی بہترین علمی و فکری تربیت میں اپنا بھر پور کر دار ادا کرنا مو ضوع بنا دیا گیا ہے۔پریس ریلیز میں تنظیم اساتذہ دیر بالا کے صدر بختیار زمین خان نے اساتذہ کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے۔کہ اساتذہ کرام کی خدمت اور نونہا لان قوم کی بہترین تربیت تنظیم اساتذہ کا مقصد ہے۔اس مقصد کے حصول کیلئے اساتذہ کرام نے اپنی ڈیو ٹی پوری خدا خوفی سے انجام دینا ہو گا ۔تاکہ ہماری نئی نسل بہتر تر بیت حاصل کرکے ملک و قوم کے دست وبازو بنے۔اور ان کی بدولت وطن عزیز حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی مملکت بن سکے۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تنظیم اساتذہ کے یوم تاسیس کا سب سے بڑا پرو گرام صوبائی تعلیمی کانفرنس 11مارچ کو صبح 11بجے گور نمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر2سٹی پشاور میں ہوگا۔جس میں تنظیم اساتذہ کے مر کزی اور صوبائی قائدین خطاب کر ینگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے