حاجی محمد ابراہیم کی رسم قل کل ادا کی جائے گی

حاجی محمد ابراہیم کی رسم قل کل ادا کی جائے گی

پشاور(پ ر)محکمہ اطلاعات پشاور کے سابقہ اہلکار حاجی محمد ابراہیم جو گزشتہ روز بقضائے الٰہی انتقال کر گئے تھے کوان کے گاؤں دلہ زاک میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں دوست، احباب، معززین علاقہ اور محکمہ اطلاعات کے افسروں اور اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ وہ حاجی سعادت خان کے بھائی، ڈاکٹر فضل مولا کے ماموں، ٹاؤن ممبر نوید الرحمن ، ضیاء الرحمن ، محمد قاسم ، مدثر اور محکمہ اطلاعات کے محمد طیب کے والد تھے ۔ مرحوم کی رسم قل بروز اتوار گاؤں دلہ زاک میں ادا کی جائے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے