اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزمان گرفتار

اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ متنی اور بھانہ ماڑی کی حدود میں خفیہ اطلاع پر کاررروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،دونوں کارروائیوں کے د وران لاکھوں روپے مالیت کا جدید خود کاراسلحہ برآمد کرکے دو ملزمان کوگاڑیوں سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 13 عدد پستول ،3 عدد رائفل اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر لئے گئے، گرفتار افرادنے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے ،جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کو خفیہ اطلاع ملی کہ کسی بھی وقت بھا ری مقدار میں جدید خود کار اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کی جائیگی اطلاع کو مصدقہ جا ن کر پشاور کے تمام داخلی و جارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاں لگا کر چیکنگ کا سلسلہ مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ایس پی صدر ڈویژن صاحبزادہ سجاد اور ایس پی سٹی شفیع اللہ گنڈا پور کی نگرانی میں ڈی ایس پی صدر سرکل فضل واحد خان،ڈی ایس پی سبرب اعجاز ابازئی، ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی واجد خان اور ایس ایچ او تھانہ متنی عبد العلی خان نے سرہ خاورہ ناکہ بندی اور گڑھی قمر دین ناکہ بندی کے دوران مشکوک گاڑیوں کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے13عدد پستول ،3 عدد رائفل اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کرکے ملزمان نگار ولد نجم خان سکنہ ماشوخیل اور عبدالغفار ولد گلوم خان سکنہ لکی مروت کو گرفتار کر لیا، گرفتاردونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کیلئے حوالات منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے انٹاروگیشن کیدوران اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے