طلباء کیلئے ڈپٹی کمشنر مہمند کی جانب سے مفت ٹرانسپورٹ سروس دینے کا اعلان

طلباء کیلئے ڈپٹی کمشنر مہمند کی جانب سے مفت ٹرانسپورٹ سروس دینے کا اعلان

مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، تحصیل صافی لکڑو ڈگری کالج طلباء کیلئے ڈپٹی کمشنر مہمند کی جانب سے مفت ٹرانسپورٹ سروس دینے کا اعلان۔ اسسٹنٹ کمشنر اور لیفٹیننٹ کرنل افتخار نے گاڑی کی چابی کالج پرنسپل کے حوالے کئے۔ طلباء اور والدین کی جانب سے خیر مقدم۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں دہشت گردی سے متاثرہ علاقہ تحصیل صافی میں قائم لکڑو ڈگری کالج طلباء کیلئے ڈپٹی کمشنر افتغار عالم کی جانب سے مفت ٹرانسپورٹ سروس دینے کیلئے گاڑی اور ڈرائیور دینے کا اعلان کیا ہے۔ اور باقاعدہ طور پر اسسٹنٹ کمشنر اور لیفٹیننٹ کرنل افتخار نے گاڑی کی چابی کالج پرنسپل کے حوالے کیا ہے۔ جس کا کالج طلباء اور والدین نے خیر مقدم کیا ہے۔ کیونکہ کالج کی دوبارہ بحالی کے بعد طلباء مفت ٹرانسپورٹ دینے کا بار بار مطالبہ کر رہے تھے۔ جس کا ضلعی انتظامیہ نے طلباء کو یقین دہانی کرائی تھی کہ مذکورہ کالج کو مفت ٹرانسپورٹ مہیا کیا جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے