ملک کومزیدمسلط ٹولے کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑاجا سکتا،،عبدالغفورحیدری

ملک کومزیدمسلط ٹولے کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑاجا سکتا،،عبدالغفورحیدری

سکندرآبادسوراب(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے صورتحال گھمبیرہوچکی ہے ،غیرسنجیدہ وزراء کی جانب سے آئے روز قوم کی جذبات کوٹھیس پہنچانے کاسلسلہ ان کی اہلیت کی عکاسی کررہی ہے ،ملک اورقوم کومزیدمسلط ٹولہ کے رحم وکرم پرچھوڑنہیں سکتے،ان خیالات کااظہارانہوں نے دورہ سوراب کے موقع پرمختلف مقامات پرکارکنان کی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،قبل ازیں سوراب پہنچنے پرسینیٹرمولاناعبدالغفورحیدری سوراب سٹی ڈن ستانی ،زبرگدر چھڈمولی اوردیگرمقامات پروفات پانے والے افرادکے لئے فاتحہ خوانی کی اوران کے لواحقین سے تعزیت کااظہارکیا۔

مسلط ٹولے

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے