خواتین نے زندگی کے ہر شعبہ میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا،طاہر القادری

خواتین نے زندگی کے ہر شعبہ میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا،طاہر القادری

لاہور(نمائندہ خصوصی) قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے خواتین نے زندگی کے ہر شعبہ میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا،تعلیم یافتہ معاشرے ماں کی تربیت کے مرہون منت ہوتے ہیں،ریاست اور سوسائٹی پر خواتین کا پہلا حق انہیں تعلیم دینا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین کی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا اسلام نے 14سو سال قبل خواتین کے حقوق و فرائض کا ایک جامع چارٹر دیا ، یہ ایک ایسا چارٹر تھا جس کا اس سے قبل کوئی تصور بھی موجود نہ تھا،انہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو باوقار مقام اور معاشی تحفظ دیا،اس کا وراثت میں حصہ مقرر کیا، بطور بیوی،بہن،بیٹی اس کے حقوق کا تحفظ کیا اور خواتین کے خلاف ہر نوع کے تشدد، استحصال اور زیادتی سے روکا، خواتین کو سیاسی، سماجی، معاشی کردار کی ادائیگی سے روکنے کی گنجائش نہ تو اسلام میں ہے اور نہ ہی قومی و بین الاقوامی قوانین اس کی اجازت دیتے ہیں۔

طاہر القادری

مزید : پشاورصفحہ آخر /رائے