نواز شریف کے دل کی بیماری بگڑ رہی ہے ، مریم نواز

نواز شریف کے دل کی بیماری بگڑ رہی ہے ، مریم نواز

لاہور(آن لائن) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی دل کی بیماری بگڑ رہی ہے تاہم انہوں نے ہسپتال جانے سے انکار کر دیا ہے جیل حکام نواز شریف کیلئے لائف سیونگ یونٹ قائم کریں۔ اپنے ٹوئیٹ میں مریم نواز نے کہا کہ میری نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات ہوئی ہے ان کی دل کی بیماری بگڑتی جارہی ہے ان کی حالت تشویشناک ہے، نواز شریف نے ہسپتال جانے سے انکار کر دیا ہے، جیل حکام نواز شریف کیلئے لائف سیونگ یونٹ قائم کریں بڑی سیاسی جماعت کے رہنما اس سہولت کے حقدار ہیں۔

مریم نواز

مزید : صفحہ اول /رائے