شاعر حریت کشمیرسلیم ناز بریلوی کی والدہ انتقال کرگئیں

شاعر حریت کشمیرسلیم ناز بریلوی کی والدہ انتقال کرگئیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاعر حریت کشمیر مرحوم سلیم ناز بریلوی کی والدہ انتقال کرگئی ۔ان کی نماز جنازہ مدینہ مسجد ایل ایریا کورنگی نمبر چار میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خان ،نائب امیر عاشق علی خان ،سیکریٹری مرزا فرحان بیگ،امیرزون عبدالحفیظ ،عمران احمد،قاسم خان ،ماجدشیخ ،منصوراحمد کے علاوہ بڑی تعداد میں جماعت اسلامی اور برادر تنظیموں کے کارکنان اور اہل محلہ نے شرکت کی بعدازاں مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے سلیم ناز بریلوی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے بھائیوں اور صاحبزادے اسلم جاوید ،کامران ناز ،زاہد نازسے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔اس موقع پر امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خان ،امیر ضلع ملیر محمد اسلام و دیگرذمہ داران بھی موجود تھے ۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر