رکن جماعت اسلامی محسن فیاض کی اہلیہ انتقال کر گئیں

رکن جماعت اسلامی محسن فیاض کی اہلیہ انتقال کر گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی حلقہ خواتین کی ناظمہ شہناز فیاض کی بہو اور رکن جماعت اسلامی محسن فیاض کی اہلیہ انتقال کر گئی ۔مرحومہ کی نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے جمعہ بازار گراونڈ کورنگی ساڑے پانچ پر پڑھائی۔نماز جنازہ میں امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خان ،امیرضلع ملیرمحمد اسلام ،نائب امیر عاشق علی خان ،سلطان احمد نجمی ،سیکریٹری مرزا فرحان بیگ ،جمیل الدین قریشی ،عارف رحمان ،ماجدشیخ ،عبدالحفیظ،محمدشفیق،عمران احمد،قاسم خان ،سید اورنگزیب حیدر ،خلیل الرحمن ،نواز خان ،قاری منصور احمد،اسلم شیخِ چوہدری سرفراز احمد ،محمدشفیق ،قاسم جمال کے علاوہ بڑی تعداد میں جماعت اسلامی کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی بعدازاں مرحومہ کو مقامی قبروستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خان ،نائب امراء عاشق علی خان ،سلطان نجمی ،سید اقبال سعید،سیکریٹری مرزا فرحان بیگ ،ڈپٹی سیکریٹریز چوہدری سرفراز احمد ،عارف رحمان،جمیل الدین قریشی،ماجد شیخ ناظم مالیات محمد اسلم شیخ اور ناظم نشرواشاعت محمدقاسم جمال نے محسن فیاض کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے اور لواحقین کو صبر جمیل کی تلقین کی ہے ۔ دریں اثناء محسن فیاض کی اہلیہ کی نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کہا کہ ہر فرد کو موت کا مزا چکھنا ہے ۔موت ایک حقیقت ہے ۔آج ہماری بہن اللہ کے حضور پیش ہوگئی ہیں ۔کل ہماری باری ہے ۔ہمیں موت کی تیاری کر لینی چاہیے ۔آخرت میں ہم سب کے ایک ایک پل کا حساب لیا جائے گا۔ ہماری بہن نے آخری سانسوں تک اقامت دین کا کام بھرپور انداز میں کیا اور یہ کام ان کی بخشش کا سبب بن جائے گا۔