اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائٹیڈَ یوتھ لیگ میں 800کھلاڑیوں کی شرکت

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائٹیڈَ یوتھ لیگ میں 800کھلاڑیوں کی شرکت

کراچی (پ ر)اسٹینڈرڈچارٹرڈ یوتھ لیگ انڈر12کو قطر کی معروف ایسپائر اسپورٹس اکیڈمی کی جانب سے قطر میں سہ فریقی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ ، گزشتہ دو برسوں سے،کراچی یونائٹیڈ فٹبال لیگ کی سرپرستی کر رہا ہے۔ ’’اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائٹیڈَ یوتھ لیگ‘‘ کا مقصد ، پورے کراچی سے،نوجوانوں کی فٹبال ٹیموں کو قریب آنے، رکاوٹوں کو دور کرنے اور مقابلے کا جذبہ پیدا کرنا تھا۔ ستمبر میں منعقدہ لیگ میں کل 720 لڑکوں اور 80 لڑکیوں نے شرکت کی۔ پورے کراچی سے 800 لڑکوں اور لڑکیوں نے ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ پرانا گولیمار، کلفٹن، ملیر، بلدیہ ،لیاری، کورنگی اور ماڑی پور سمیت مختلف مقامات پرکل 128 میچ کھیلے گئے۔اس ٹورنامنٹ کے ذریعے 12 کمیونٹی سینٹرزکو مصروف کیا گیا۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ یوتھ لیگ انڈر 12 کی کامیاب ٹیم کو قطر کی مشہور و معروف ایسپائر اسپورٹس اکیڈمی کی جانب سے سہ فریقی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے مدعو کیا گیا۔ اس کے گریجویٹس کی اکثریت قطر نیشنل فٹبال ٹیم کی جانب سے کھیلتی ہے جس نے حال ہی میں ایشین چیمپئنز بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ کم مراعات یافتہ ٹیموں اور پاکستان میں عمومی طور پر خود فٹبال کے لیے ایک اہم قدم ہے 150 جسے اس قدر باوقار ایونٹ میں مدعو کیا گیا۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر