مثبت سوچ پروان چڑھانے کی ضرورت ہے،مصطفی کمال

مثبت سوچ پروان چڑھانے کی ضرورت ہے،مصطفی کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے تیسرے روز بھی کورنگی کا رخ کیا جہاں انہوں نے عوامی رابطہ مہم کے تحت کورنگی نمبر 6 میں یوسی 22، یوسی 27 اور R ایریا میں عوامی اجتماعات سے خطاب اور مارکیٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن نیشنل کونسل شمشاد صدیقی اور کراچی ڈویژن کے اراکین بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ بعد ازاں سیدمصطفی کمال نے مارکیٹوں میں ہینڈ بلز بھی تقسیم کئے۔ سید مصطفی کمال کا عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس شہر کی تعمیر و ترقی میں تین ہزار کروڑ روپے خرچ کیے لیکن اس شہر میں میرا کوئی پٹرول پمپ یا شادی حال نہیں بلکہ میرا دشمن بھی مجھ پر تین روپے چوری کا الزام نہیں لگا سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے معاشرے میں مثبت سوچ پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین منتخب ہوکر ایوانوں میں پہنچیں اور وزیراعظم تک بن گئیں لیکن آج بھی ہمارے معاشرے میں انہیں مساوی حقوق حاصل نہیں آج ہماری مائیں بہنیں ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں لیکن ہمارے معاشرے میں انہیں وہ حقوق بھی حاصل نہیں جو اسلام نے انہیں دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے حل کے لئے پاک سرزمین پارٹی کے پیش کردہ 16 نکات واحد حل ہیں جو سیاسی تجربے دانشوروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی مشاورت کے بعد پیش کیے گئے ہیں۔