کار فرسٹ اپرنٹس شپ پروگرام کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز

کار فرسٹ اپرنٹس شپ پروگرام کے دوسرے راؤنڈ کا آغاز

کراچی(پ ر) پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی خریدو فروخت اور آن لائن آکشن کے معروف پلیٹ فارم کارفرسٹ نے جنوری 2019میں ملک بھر میں اپنے APPRENTICESHIP پروگرام لانچ کیا اس پروگرام کے تحت آٹو انڈسٹری میں دلچسپی رکھنے والے میکینکل انجینئر طلبہ کو ٹریننگ فراہم کی جاتی ہے ۔پاکستان بھر سے 500سے زائد امید واروں نے اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں درخواستیں دیں۔ اس پروگرام کی شاندار پزیرائی کو دیکھتے ہوئے کار فرسٹ نے کراچی میں پروگرام کے دوسرے مر حلے کا اعلان کر دیا ہے ۔ کار فرسٹ APPRENTICESHIPپروگرام میں حصہ لینے والے امید اوروں کو بہترین تجر بہ فراہم کیا جاتا ہے ۔ تربیتی پروگرام کو عالمی معیار اور ماحول کے عین مطابق ڈیزائین کیا گیا ہے ۔ 8ہفتوں پر مشتمل APPRENTICESHIP پروگرام میں کاروباری اور تجرباتی ٹریننگ کے بعد کارفرسٹ میں مستقل ملازمت کے مواقع بھی فراہم کیے جاتے ہیں ۔ APPRENTICES کو کارفرسٹ کے کمرشل ہیڈ کی براہ راست معاونت حاصل ہوگی ۔ کراچی میں رہنے والے افراد کار فرسٹ کے کیریئر پورٹل پر جا کر اس پروگرام کا حصہ بن سکتے ہیں ۔ پروگرام کی درخواستیں 7مارچ سے 24مارچ،2019 تک وصول کی جائیں گی ۔اس پروگرام کی لانچ پر بات کرتے ہوئے کار فرسٹ کے کمر شل ہیڈ - انس زاویری نے کہا " کار فرسٹ APPRENTICESHIP پروگرام کے آغاز کا مقصد آٹو انڈسٹری میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے ۔ ہمارے ملک کی آٹو انڈسٹری میں قابل تجربہ کار ماہرین کی کمی کو دیکھتے ہوئے ہم نے اس پروگرام کو مر د اور خواتین کے لیے شروع کیا تاکہ آٹو انڈسٹری اور گاڑیوں میں دلچسپی رکھنے والے تعلیم یافتہ انجینئرزکو نئے مواقع فراہم کیے جاسکیں ۔ اس پروگرام کے پہلے مر حلے میں ایک آٹو انجینئرنے گہر ی دلچسپی کا ااظہار کرتے ہوئے اپنے تجر بہ میں ماہر نہ تربیت کا اضافہ کیا جس کی مدد سے اس کو اپنی مرضی کا روزگار حاصل کرنے میں معاونت ملی ۔ اس امیدوار کی کامیابی سے ہمارے اس پروگرام کو خوب پزیرائی اور حوصلہ افضائی حاصل ہوئی ۔ہم APPRENTICESHIP پروگرام کے دوسرے مر حلے میں نئے امید واروں کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ "

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر