ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت خواتین کے عالمی دن پر کانفرنس آج ہوگی

ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت خواتین کے عالمی دن پر کانفرنس آج ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت عالمی یوم خواتین کے تناظرمیں کانفرنس بعنوان ’’مغرب میں خواتین کا استحصال ‘‘آج 9مارچ بروز ہفتہ شام چار بجے ادارہ نورحق کے آڈ یٹوریم میں منعقد ہوگی۔کانفرنس کی صدارت نائب قیم جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ کریں گے،جبکہ کانفرنس سے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ،پی پی رہنما نجمی عالم ،جے یوپی کے قاضی احمد نورانی ،سلیم مغل ،صدرایچ آراین انتخاب عالم سوری ،جنرل سیکریٹری شہزاد مظہر ،پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے یوسف اسلم ،شہناز شمیم ودیگر مقررین خطاب کریں گے۔دریں اثنا شہزاد مظہر کا کہنا تھاکہ کانفرنس کا مقصد مغرب میں ہونے والے خواتین کے استحصال سے دنیا کو آگا ہ کرنا ہے ،انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں مردوخواتین، طلبہ وطالبات ،سول سوسائٹی کو مدعو کیا گیا ہے۔

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر