خواتین اس معاشرے کا سب سے اہم حصہ ہیں، نصرت سحر عباسی

خواتین اس معاشرے کا سب سے اہم حصہ ہیں، نصرت سحر عباسی

خیرپور(بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ خواتین اس معاشرے کا سب سے اہم حصہ ہیں۔ خواتین کو حقیر نہیں سمجھنا چاہئے، خواتین کے حقوق کی پامالی نہیں کرنی چاہئیے ۔تفصیلات کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر رکن سندہ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے کہا کہ خواتین ہمارے معاشرے کا سب سے اہم حصہ ہیں جو گھروں میں تمام کام سر انجام دینے کیساتھ ساتھ زندگی کے تمام شعبہ ہائے جات میں تمام تر کام سر انجام دیتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں زندگی کے مشکل حالات میں بھی خواتین اپنے مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں وفا داری میں بھی خواتین ایک مثال ہیں لیکن سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ خواتین کو زمانہ جہالت کے بعد بھی آج حقیر ہی سمجھا جاتا ہے۔دنیا میں خواتین کی خدمات دیکھی جائیں تو کسی طرح بھی مردوں سے کم نہیں ہمیں اپنی بیٹیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے تعلیم یافتہ خاتون چاہیے عملی طور پر کام نہ بھی کرتی لیکن اچھی ماں ضرور ثابت ہوتی ہے اچھی ماں اور اچھی پرورش ہی اچھے معاشرے کو جنم دے سکتی ہے.

مزید : رائے /راولپنڈی صفحہ آخر