محسن پاکستان اور نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ان دنوں کیسے زندگی بسر کررہے ہیں؟ سینئر صحافی ڈاکٹر اجمل نیازی نے افسوسناک بات بتادی

محسن پاکستان اور نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ان دنوں کیسے ...
محسن پاکستان اور نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان ان دنوں کیسے زندگی بسر کررہے ہیں؟ سینئر صحافی ڈاکٹر اجمل نیازی نے افسوسناک بات بتادی

  


اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹمی ٹیکنالوجی دے کر محسن پاکستان کا لقب پایا لیکن آج کل وہ بے روزگاری اور تنہائی کی زندگی گزاررہے ہیں جو قوم کیلئے کسی المیے سے کم نہیں ۔ 

ڈاکٹر اجمل خان نیازی نے اپنے کالم میں لکھا کہ ’’پاکستان کے لوگ جانتے ہیں اور وہ ڈاکٹر قدیر خان سے بہت محبت کرتے ہیں۔جی سی لاہور کی تقریب میں  میں نے ڈاکٹر قدیر خان سے محبت اور عقیدت کا منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ انہوں نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا ہے۔ ہم ان سے اور بھی بہت کام لے سکتے تھے مگر ہمارے سیاستدان اور حکمران بہت کمزور اور خود غرض ہوتے ہیں۔ اب ڈاکٹر قدیر تنہائی اور بیروزگاری کی زندگی بسر کر رہے ہیں اور یہ ایک المیہ ہے جو ساری پاکستانی قوم کیلئے عبرت کا مقام ہے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان سے گزارش ہے کہ وہ ڈاکٹر قدیر خان کے پاس جائیں۔ ان سے مختلف معاملات پر ڈسکس کریں۔ انہیں اپنے پاس لے کے آئیں۔ اپنے پاس رکھیں۔ ان کی وجہ سے آج بھی پاکستان کیلئے کئی معرکہ آرائیاں ہو سکتی ہیں۔ بھارت نے اپنے ایٹمی سائنسدان کو صدر بنا دیا۔ وہ باقاعدہ منتخب ہوئے۔ ان کا نام ڈاکٹر عبدالکلام ہے۔ حیرت ہے کہ یہ دونوں ایٹمی سائنسدان مسلمان ہیں۔ دونوں بہت سادہ اور بالکل عام آدمی کی طرح ہیں۔ بھارتی سائنسدان کیلئے میں اندازے سے بات کر رہا ہوں۔ کوئی چالاک آدمی اتنا بڑا کام نہیں کر سکتا‘‘۔ 

مزید : علاقائی /اسلام آباد