روسی جہازوں کا پتہ لگانے کیلئے رائل نیوی کا بحری جنگی جہاز حرکت میں آگیا

روسی جہازوں کا پتہ لگانے کیلئے رائل نیوی کا بحری جنگی جہاز حرکت میں آگیا
روسی جہازوں کا پتہ لگانے کیلئے رائل نیوی کا بحری جنگی جہاز حرکت میں آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک)برطانوی ساحل پر دیکھے جانے والے روسی بحری جہازوں کا پتہ لگانے کے لئے رائل نیوی کا بحری جنگی جہاز حرکت میں آگیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق فریگیٹ ایڈمرل گورشکوف اور اس کے تین مددگار جہازوں پر نظررکھنے کے لئے ویک اینڈ کے دوران ایچ ایم ایس ڈیفنڈر کو تعینات کیا گیا۔ بحریہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ پورٹ سمتھ میں موجود ڈیفنڈر روسی ٹاسک گروپ کی نگرانی کررہا ہے اور قومی مفاد کے علاقوں میں اس کی سرگرمی پر نظررکھے ہوئے ہے۔ آرمڈ فورسز منسٹر مارک لنکاسٹر نے کہا ہے کہ رائل نیوی برطانیہ کے دفاع کے لئے تیار کھڑی ہے۔ ہم اپنے ساحلوں کے نزدیک بین الاقوامی پانیوں سے گزرنے والے روسی جہازوں کے تعاقب کیلئے اپنے اتحادیوں کے ساتھ کام جاری رکھیں گے تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ روسی بحریہ اپنے سفر کے دوران درست پروٹو کول پر چلے۔

ایچ ایم ایس ڈیفنڈر منگل کو برطانوی ساحل سے گزرنے والے روسی ٹاسک گروپ اور جہازوں کی آمد کے موقع پر بروقت موجود رہنے کیلئے ہفتے کو نیوکیسل سے سکاٹ لینڈ کے شمال مشرق کیلئے روانہ ہوا تھا اور انگلش چینل سے گزرنے والے جہازوں کا تعاقب جاری رکھے گا۔ گروپ فریگیٹ ایڈمرل گورشکوف، ٹگ نکولے چکر، سپلائی شپ ایلبرس اور ٹینکرکا ماہر مشتمل ہے ایچ ایم ایس ڈیفنڈر کے کمانڈنگ افسر کمانڈر رچرڈ ہیوٹ نے کہا ہے کہ ہمارے ساحل کے اطراف سمندروں کی سیکورٹی ہمارے قومی مفادات کیلئے اہم ہے۔

ایڈمرل گورشکوف کا تعاقب رائل نیوی کے اپنے داخلی پانیوں کے تحفظ کے دائمی عہد اور جب بھی ضرورت پڑی ایسے کاموں کے لئے تیار رہنے کا مظہر ہے۔

مزید :

برطانیہ -