پاکستان میں کن ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن جاری اور کن پر بند رہے گا؟ تازہ ترین تفصیلات جاری ہو گئیں

پاکستان میں کن ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن جاری اور کن پر بند رہے گا؟ تازہ ترین ...
پاکستان میں کن ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن جاری اور کن پر بند رہے گا؟ تازہ ترین تفصیلات جاری ہو گئیں

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سے گزرنے والی پروازوں کیلئے فضائی حدود کی بندش 11 مارچ سہ پہر 3 بجے تک برقرار رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے فضائی حدود کی بندش سے متعلق نیا نوٹس جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پاکستان سے اوور فلائنگ کیلئے روٹ 11 مارچ سہ پہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے۔نوٹم کے مطابق مشرق سے مغرب اور مغرب سے مشرق جانے والی پروازیں 11مارچ سہ پہر 3 بجے تک بند رہیں گی تاہم شمال اور جنوب کے درمیان مخصوص فضائی روٹ سے پروازوں کو گزرنے کی اجازت ہے۔

نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ رحیم یار خان، سیالکوٹ اور سکھر ائیرپورٹس بھی 11 مارچ تک بند رہیں گے البتہ پاکستان آنے اور جانے کیلئے مخصوص فضائی حدود کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ نوٹم کے مطابق ملتان،کراچی، فیصل آباد، پشاور، کوئٹہ، لاہور اور اسلام آباد پر فلائٹ آپریشن 15 مارچ کی صبح 5 بجے تک جاری رہے گا۔

مزید : قومی