چوہنگ میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری کی قاتل اس کی منگیتر اور سب انسپکٹر نکلا

چوہنگ میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری کی قاتل اس کی منگیتر اور سب انسپکٹر نکلا
چوہنگ میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری کی قاتل اس کی منگیتر اور سب انسپکٹر نکلا

  


لاہور (ویب ڈیسک) چوہنگ کے علاقہ میں چار روز قبل لاپتہ ہونے والے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کرلی گئی،  پولیس نے مقتول کی منگیتر اور سب انسپکٹر کو حراست میں لے کر لاش کو مردہ خانہ میں منتقل کردیا ہے۔

روزنامہ خبریں کے مطابق چوہنگ کے رہائشی 30 سالہ پاکستانی ںژاد برطانوی وین براگنزز جو گزشتہ چار روز سے لاپتہ تھا جس کا پولیس نے نامعلوم افرا دکے خلاف اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وین براگنزا  کی منگیتر کو مشکوک جانتے ہوئے اسے  حراست میں لیا گیا تو اس نے بتایا کہ وین براگنزا کو اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل بھی کردیا گیا ہے جس میں اس کا ساتھی سب انسپکٹر احتشام بھی ملوث ہے ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے لاش کو شیخوپورہ سے برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور