جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں اہم پیشرفت،نیب کا آصف زرداری ،بلاول بھٹو اور فریال تالپور کو طلب کرنے کافیصلہ

جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں اہم پیشرفت،نیب کا آصف زرداری ،بلاول بھٹو اور ...
جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں اہم پیشرفت،نیب کا آصف زرداری ،بلاول بھٹو اور فریال تالپور کو طلب کرنے کافیصلہ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب)نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میں آصف زرداری ،بلاول بھٹو اور فریال تالپور کو طلب کرنے کافیصلہ کیا ہے ،وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کوبھی رواں ماہ طلب کیاجائےگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو(نیب)نے جعلی بینک اکاﺅنٹس کیس میںتحقیقات تیز کردی ہیں ،نیب نے سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور فریال تالپور کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کوبھی رواں ماہ طلب کیاجائےگا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق تمام فریقین کونیب آفس راولپنڈی طلب کرنےکافیصلہ کیاگیا،ملزمان کوآئندہ ہفتے طلبی کے نوٹس جاری کئے جائیں گے۔قومی احتساب بیورو(نیب)نے ملزمان کے تحریری جواب طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے،نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سوالنامہ تیارکر لیاہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد