یورپی پارلیمنٹ کا پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار،پاک بھارت وزراءاعظم کو خط ارسال

یورپی پارلیمنٹ کا پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار،پاک بھارت وزراءاعظم کو ...
یورپی پارلیمنٹ کا پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار،پاک بھارت وزراءاعظم کو خط ارسال

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)یورپی پارلیمنٹ نے پاک بھارت کشیدگی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے وزراءاعظم کو خط ارسال کردیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی پارلیمنٹ نے پاک بھارت کشید گی پر تشویش کا اظہار کیا،یورپی پارلیمنٹ کے 40 ارکان نے عمران خان اور نریندر مودی کوخط تحریرکیا ہے۔خط یورپی پارلیمنٹ کے رکن سجادکریم کی جانب سے لکھاگیا ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پرکشیدگی تشویشناک ہے،دونوں ممالک کشیدگی کے خاتمے کیلئے مذاکرات کاآغازکریں،خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کابھارتی پائلٹ کی واپسی کاخیرمقدم کرتے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کومذاکرات میں شریک کئے بغیردیرپاامن ممکن نہیں،یورپی پارلیمنٹ اس ضمن میں اپناکرداراداکرنے کیلئے تیار ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور