مفادعامہ کے کیسزکی سماعت براہ راست دکھانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

مفادعامہ کے کیسزکی سماعت براہ راست دکھانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
مفادعامہ کے کیسزکی سماعت براہ راست دکھانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مفاد عامہ کے کیسز کی سماعت براہ راست دکھانے کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مفاد عامہ کے کیسز کی سماعت براہ راست دکھانے کیلئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی ۔درخواست سینئر وکیل راحیل کامران نے دائر کی جس میں وفاقی حکومت اوردیگرکوفریق بنایاگیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ مفادعامہ کے کیسزکی کارروائی براہ راست دکھائی جائے،دنیاکے 12 ممالک میں سماعت براہ راست دکھائی جاتی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ مفادعامہ کے کیسزکی سماعت براہ راست دکھانے کاحکم دیاجائے

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد