چیف جسٹس پاکستان نے قومی عدالتی پالیسی سازکمیٹی کااجلاس پیرکوطلب کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان نے قومی عدالتی پالیسی سازکمیٹی کااجلاس پیرکوطلب کرلیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے قومی عدالتی پالیسی سازکمیٹی کااجلاس پیرکوطلب کرلیا۔اجلاس میں تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس شرکت کریں گے جس میں ملک کے تمام اضلاع میں ماڈل عدالتیں بنانے کے معاملے پرفیصلہ ہوگا۔ماڈل کورٹس فوجداری مقدمات 4 روزمیں نمٹاسکیں گی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی زیرصدارت اجلاس میں ماتحت عدالتوں میں ججزکی خالی آسامیوں کے معاملے کاجائزہ لیاجائےگا ،اجلاس میں ججزاورعملے کی کارکردگی اورنئی تقرریوں کابھی جائزہ لیاجائےگا۔