محمد حفیظ نے بھارتی طیارہ گرانے والے حسن صدیقی کو اپنی قیمتی ترین چیز دینے کا شاندار اعلان کر دیا، پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا

محمد حفیظ نے بھارتی طیارہ گرانے والے حسن صدیقی کو اپنی قیمتی ترین چیز دینے کا ...
محمد حفیظ نے بھارتی طیارہ گرانے والے حسن صدیقی کو اپنی قیمتی ترین چیز دینے کا شاندار اعلان کر دیا، پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فضائیہ کے شیر جوان حسن صدیقی نے 27 فروری کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیارے کو مار گرایا تو پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہو گیا اور ہر کوئی قوم کے اس سپوت کو سیلوٹ پیش کرنے لگا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ بھی حسن صدیقی کے اس کارنامے پر انتہائی خوش ہیں اور انہیں اپنی شرٹ کا شاندار تحفہ دینے کا اعلان بھی کر دیا ہے جو انہوں نے چیمپینز ٹرافی 2017ءمیں بھارت کیخلاف کھیلے گئے فائنل میچ میں پہنی تھی اور پھر بھارت کو شکست فاش دی تھی۔

محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”میں 27 فروری کو پوری قوم کا سر فخر سے بلند کرنے پر پاک فضائیہ کے پائلٹ حسن صدیقی کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔ خوشی کے ان لمحات کا لطف اٹھانے کیلئے میں انہیں اپنی وہ شرٹ تحفے میں دینا پسند کروں گا جو چیمپینز ٹرافی 2017ءکے فائنل میچ میں پہنی تھی، پاکستان زندہ باد۔۔۔“

مزید : کھیل