دودھ میں ہلدی ملا کر پینے کے لاتعداد فوائد آپ بھی جانئے

دودھ میں ہلدی ملا کر پینے کے لاتعداد فوائد آپ بھی جانئے
دودھ میں ہلدی ملا کر پینے کے لاتعداد فوائد آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) دودھ اور ہلدی اپنی اپنی جگہ بے شمار طبی فوائد کی حامل اشیاءہیں تاہم اب ماہرین نے انہیں ملا کر پینے کے ایسے حیران کن فوائد بتا دیئے ہیں کہ ہر کوئی اس آمیزے کو اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لے گا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ماہرین نے ان کا پہلا فائدہ یہ بتایا ہے کہ ”دودھ اور ہلدی کا آمیزہ اینٹی بیکٹیرئیل ہوتا ہے، جو بیکٹیرئیل انفیکشنز اور وائرل انفیکشنز سے نجات دلاتا ہے۔ یہ دمہ اور خوراک کی نالی کی سوزش کی سوزش سے بھی محفوظ رکھتا ہے اور جسم کو اتنی حدت پہنچاتا ہے کہ آدمی پھیپھڑوں کے انجماد کا بھی شکار نہیں ہوتا۔
دودھ اور ہلدی کا آمیزہ ایک قدرتی ’اسپرین‘ ہے جو سر درد، سوجن اور باقی جسم کی تکالیف کا بہترین علاج ہے۔ یہ جوڑوں کی سوزش اور ان کے دائمی درد سے بھی نجات دلاتا ہے۔ یہ آمیزہ خون صاف کرنے کا کام کرتا ہے اور نظام دوران خون کو بہتر بنا کر انسان کو دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ یہ ہڈیوں کوسخت ہونے اور شکست و ریخت سے بچاتا ہے۔ آپ یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ یہ ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ یہ نظام انہضام کی خرابیوں کو دور کرتا ہے۔ ہلدی میں پایا جانے والا ’لیپوپولیسیکارائیڈ‘ نامی عنصر اینٹی بیکٹیرئیل، اینٹی وائرل اور اینٹی فنگل خصوصیات کا حامل ہوتا ہے جو ہماری قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ آمیزہ ڈپریشن کا بھی علاج ہے۔ خواتین اگر اپنے ماہواری کے دنوں میں اس کا استعمال کریں تو یہ ان کو لاحق ہونے والی تکلیف میں بھی کمی کا سبب بنتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -