زیتون کے تیل کے ذریعے دل کے دورے سے کیسے بچاجاسکتا ہے؟ آپ بھی جانئے

زیتون کے تیل کے ذریعے دل کے دورے سے کیسے بچاجاسکتا ہے؟ آپ بھی جانئے
زیتون کے تیل کے ذریعے دل کے دورے سے کیسے بچاجاسکتا ہے؟ آپ بھی جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے جدید طرز زندگی نے ہمیں جس طرح سہل پسند اور تن آسان بنا دیا ہے اس سے ہارٹ اٹیک جیسے امراض عام ہو چکے ہیں، جن کا چند دہائیاں پہلے شاذونادر ہی لوگ ذکر سنتے تھے۔ تاہم اب سائنسدانوں نے زیتون کے تیل کے ذریعے ہارٹ اٹیک سے بچنے کا ایک انتہائی مفید طریقہ بتا دیا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انسانی خون میں ایک پلازمہ پایا جاتا ہے جس کا نام اپولیپوپروٹین اے چہارم (Apolipoprotein A-IV)ہے۔ جب ہم زیتون کا تیل کھاتے ہیں تو اس میں موجود ’ناسیر شدہ چکنائی‘ (Unsaturated fat)ہمارے جسم میں اپولیپوپروٹین کی پیداوار بڑھا دیتی ہے، جو آدمی کو ہارٹ اٹیک اور دل کی دیگربیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔
مائیکلز ہاسپٹل کینن ریسرچ سنٹر فار بائیومیڈیکل سائنس کے سائنسدانوں نے مزید بتایا کہ ”جب ہم زیتون کے تیل میں پکا ہوا کھانا کھاتے ہیں تو ہمارے خون میں موجود پلیٹ لیٹس متحرک ہو جاتے ہیں اور خون کے سفید خلیوں کے ساتھ زیادہ مضبوطی کے ساتھ جڑ جاتے ہیں۔ان کی یہ مضبوطی پلیٹ لیٹس کی ہائپرایکٹیویٹی کو کم کرتی ہے۔ اس کے نتیجے میں انفلیشمین میں کمی واقع ہوتی ہے اور آدمی ہارٹ اٹیک اور سٹروک جیسی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔“

مزید :

تعلیم و صحت -