اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی
اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ سیزن 4کے 27ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو49رنز سے شکست دے دی ۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20اوورز میں پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور 238بورڈ پر لگا یا جس کے جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 184رنز بنا سکی ۔

تفصیل کے مطابق قبل کراچی میں ہونے والے رواں سیزن کے پہلے میچ میں ٹاس کے لیے فخر زمان اور محمد سمیع میدان میں آئے ۔فخر زمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رونکی تو پہلی ہی گیند پر آوٹ ہو گئے لیکن پھر ڈیلپورٹ نے پہلے اوور سے دھلائی کا ایسا سلسلہ شروع کیا جومقررہ بیس اوورز تک جاری رہا ۔ڈیلپورٹ نے 60گیندوں پر 117،والٹن نے 30گیندوں پر 48اور آصف علی نے 21گیندوں پر 55سکور بنائے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے 238رنز کے جواب میں لاہور قلندرز کے بلے باز میدان میں اترے تو کوئی بھی پچ پر زیادہ دیر ٹھہر نہ سکا لیکن ایسی صورتحال میں بھی سہیل اختر نے 34گیندوں پر 75رنز بنا ڈالے ۔لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 38،ڈویک نے 18،ویزلز نے 20،حارث سہیل نے صفر ،ویزے نے 12،آغا سلمان نے 3،شاہین آفریدی 1اور حارث سہیل 7سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے 6وکٹیں حاصل کیں ۔

مزید : اہم خبریں /PSL /PSL News Update