شین واٹسن کے پاکستان آنے سے ٹائٹل جیت سکتے ہیں، سرفراز سے پریس کانفرنس نہ کرانا ٹیم مینجمنٹ کا فیصلہ تھا :معین خان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان کا کہنا ہے کہ شین واٹسن فارم میں ہیں، ان کے پاکستان آنے سے امید ہے کہ ہماری ٹیم ٹائٹل جیت سکتی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ معین خان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد سے پریس کانفرنس نہ کرانا ٹیم مینجمنٹ کا فیصلہ تھا، پلان ضرور ہیں جو کہ گراونڈ میں دکھے گااور خاص گیم پلان صرف جیت پر نظر آتا ہے، ہار پر کسی کو گیم پلان نظر نہیں آتا جب کہ شین واٹسن کے پاکستان آنے سے امید ہے کہ ٹائٹل جیت سکتے ہیں کیوںکہ شین واٹسن فارم میں بھی ہیں۔معین خان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان عمر اکمل اور احمد شہزاد کے ٹیلنٹ سے واقف ہے، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو مستقبل میں موقع ملا تو ضرور پرفارم کریں گے جب کہ ٹیم میں اصغر کی جگہ نہیں بنتی ۔انہوں نے کہا کہ محمد نواز اچھی باؤلنگ کر رہے ہیں، کراچی کی پچز اچھی ہیں، امید ہے ہائی سکورنگ میچ ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سرفراز پچھلے 6ماہ سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں ،انھیں آرام کی ضرورت ہے لیکن سرفراز احمد کا کھیلنا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ضروری ہے، وہ آسٹریلیا کی سریز میں آرام کریں گے، سرفراز احمد آسٹریلیا کے خلاف آرام تو کر رہے ہیں لیکن ان کا ٹیم کے ساتھ جانا ضروری ہے۔
ویڈیو دیکھیں