آئی سی سی حکام نیشنل سٹیڈیم کی سیکیورٹی سے مطمئن،فیکا چاہتا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر واپس آئے:ٹونی آئرش

آئی سی سی حکام نیشنل سٹیڈیم کی سیکیورٹی سے مطمئن،فیکا چاہتا ہے کہ پاکستان ...
آئی سی سی حکام نیشنل سٹیڈیم کی سیکیورٹی سے مطمئن،فیکا چاہتا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر واپس آئے:ٹونی آئرش

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی سکیورٹی کنسلٹنٹس ٹیم نے نیشنل سٹیڈیم کراچی کے سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق رینجرز سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر شفیق نے آئی سی سی حکام کو سٹیڈیم کے اندر اور باہر کیے جانے والے سیکیورٹی اقدمات پربریفنگ دی۔دوسری جانب فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو کا بھی بڑا بیان سامنے آیا ہے ۔نیشنل سٹیڈیم میں بیٹھ کر اسلام آباد یونائیٹڈ  اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والا میچ دیکھتے ہوئے ٹونی آئرش کاکہنا تھا کہ سیکیورٹی بریفنگ سے مطمئن ہوں، فیکا چاہتا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر واپس آئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی سیکیورٹی متاثرکن ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات سے پی ایس ایل کا میلہ کراچی منتقل ہوگیا ہے جہاں مجموعی طور پر آٹھ میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 14مارچ کو کھیلا جائے گا,نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آج کے پہلے اور پاکستان سپر لیگ سیزن 4کے 27ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو49رنز سے شکست دے دی ہے ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20اوورز میں پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور 238بورڈ پر  سجایا جس کے جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 184رنز  ہی بنا سکی ۔یاد رہے کہ 2009میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستانی سرزمین انٹرنیشنل کرکٹ کو ترستی رہی ہےتاہم پی ایس ایل ٹو کے لاہور میں فائنل کے انعقاد کے بعد سے ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں پاکستان کا رخ کرچکی ہیں ،پی سی بی پرامید ہے کہ کراچی میں آٹھ میچز کے انعقاد کے بعد دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آنے پر رضامند ہوجائیں گی۔

مزید : کھیل /PSL