میکسیکو میں نائٹ کلب میں فائرنگ ، 15 افراد ہلاک، تارکین وطن کا ٹرک الٹنے سے 25 افراد جان کی بازی ہار گئے

میکسیکو میں نائٹ کلب میں فائرنگ ، 15 افراد ہلاک، تارکین وطن کا ٹرک الٹنے سے 25 ...
میکسیکو میں نائٹ کلب میں فائرنگ ، 15 افراد ہلاک، تارکین وطن کا ٹرک الٹنے سے 25 افراد جان کی بازی ہار گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میکسیکو سٹی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وسطی امریکہ کے ملک میکسیکو میں ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک اور واقعے میں تارکین وطن سے بھرا ٹرک الٹنے سے بھی 25 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
نائٹ کلب میں فائرنگ کا واقعہ میکسیکو کی ریاست وسطی ریاست گواناجواتو میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے کلب میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پبلک پراسیکیوٹر آفس کے ترجمان جوان جوز مارٹنز کے مطابق مسلح افراد گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور 15 لوگوں کو موت کی نیند سلا کر فرار ہوگئے۔ واقعے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب میکسیکو میں ہی ایک اور افسوسناک حادثے میں 25 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 32 زخمی بھی ہوئے۔ یہ حادثہ جنوبی میکسیکو کی ریاست چاہپاس میں پیش آیا جہاں ایک بغیر نمبرپلیٹ والا ٹرک تکنیکی خرابی کے باعث سڑک سے پھسل گیا تھا۔ ٹرک میں اسی کے قریب افراد سوار تھے۔حادثے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد وسطی امریکی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن تھے۔