وزیر اعظم عمران خان کا لاہور میں مصروف ترین دن ، مسلسل کئی گھنٹے تک 7اجلاسوں کی صدارت کی ،اہلیہ کے ہمراہ اسلام آباد روانہ

وزیر اعظم عمران خان کا لاہور میں مصروف ترین دن ، مسلسل کئی گھنٹے تک 7اجلاسوں ...
وزیر اعظم عمران خان کا لاہور میں مصروف ترین دن ، مسلسل کئی گھنٹے تک 7اجلاسوں کی صدارت کی ،اہلیہ کے ہمراہ اسلام آباد روانہ

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے مسلسل کئی گھنٹے تک پنجاب حکومت سے متعلقہ 7اجلاسوں کی صدارت کی ، بریفنگ کے دوران ذمہ داران سے سوال و جواب کرنے کے علاوہ ہدایات بھی دیں، گورنر ، وزیر اعلیٰ اور وزیر ریلوے نے بھی وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں مصروف ترین دن گزارا ۔ وزیر اعظم عمران خان نے آٹھ کلب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ون آن ون ملاقات کی ۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کرکے دورہ ایران کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم نے ایٹ کلب میں پرائمری ہیلتھ، سیاحت ، کلین اینڈ گرین پاکستان مہم،پناہ گاہوں کی تعمیر،پنجاب ریو نیو اتھارٹی اور پنجاب انڈسٹریز کے حوالے سے اجلاسوں کی صدارت کی ، وزیر اعظم دورہ مکمل کرنے کے بعد اپنی اہلیہ کے ہمراہ اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور