لاہور میں ٹریفک حادثہ، میاں بیوی جان کی بازی ہارگئے

لاہور میں ٹریفک حادثہ، میاں بیوی جان کی بازی ہارگئے
لاہور میں ٹریفک حادثہ، میاں بیوی جان کی بازی ہارگئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شاہدرہ کے علاقہ میں ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے میاں بیوی جان کی بازی ہارگئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ  کے علاقہ سگیاں روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے  موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس سے میاں بیوی موقع پر ہی چل بسے جبک ٹرک ڈرائیور موقع سے فرا ر ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے میاں بیوی شیخوپورہ سے لاہور آ رہے تھے ۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مصباح اور عامر کے نام سے ہوئی ۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -