پی سی بی بھی کورونا کی لپیٹ میں آگیا: لاہور کے دفاتر بند 

پی سی بی بھی کورونا کی لپیٹ میں آگیا: لاہور کے دفاتر بند 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپرلیگ کے بعد کورونا وائرس کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹر میں بھی پہنچ گیا جس سے خوف ہراس پیدا ہوگیا اور لاہور کے دفاتر میں کام بند ہوگیا ہے۔کرکٹ بورڈ کے ایک اعلی حکام میں وائرس کی نشاندہی کے بعد احتیاطی طورپر لاہور میں پی سی بی کے دفاتر فوری طورپر بند کردیے گئے ہیں، اسٹاف کو رواں ہفتے تک گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کوویڈ ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں اور ایک ہفتہ تک گھروں میں رہ کرکام کریں، جس شخص کی کوویڈ رپورٹ پازیٹو ائی ہے،وہ پاکستان کرکٹ بوردڈ کی ایک بااثر شخصیت ہے تاہم اس کا نام ابھی تک سامنے نہیں آسکا اور احتیاطی تدابیر کی خاطر دفاتر کو آئندہ چند روز تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -