کراچی میں جاز بزنس گولف آؤٹنگ 2021 کا انعقاد

کراچی میں جاز بزنس گولف آؤٹنگ 2021 کا انعقاد

  

کراچی (پ ر)جاز بزنس گولف آؤٹنگ 2021 کا انعقاد آج کراچی کے ایئر مین گولف کلب میں کیا گیا۔ ایک روزہ ایونٹ میں جاز کے معزز صارفین، کاروباری شراکت داروں اور اسٹیک ہولڈرز نے بھرپورشرکت کی۔جاز بزنس اپنے کاروباری صارفین کے ساتھ اظہار تشکر اور صحتمند سرگرمیاں فراہم کرنے کے لئے ہر سال ایسے ایونٹس کراتا ہے۔جاز کے چیف بزنس آفیسر علی نصیر نے اس موقع پر کہا کہ ''جاز بزنس نے ہمیشہ قیمتی شراکت داروں سے رابطہ قائم کرنے کے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس ایونٹ کے انعقاد سے ہمارا مقصد کارپوریٹ سیکٹر کے صارفین میں سے گولف کھیلنیکے شوقین افراد کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔جاز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عامر ابراہیم نے ایونٹ میں فتح حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی اورجاز کے ساتھ اپنا وقت گزارنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر گولف کی مختلف کیٹیگریز میں فتح حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -