قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کا آج سے آغاز
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے کھیلوں میں تاریخ رقم ہوگی جب کہ آج سے شہر میں شروع ہونے والی قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں غیرملکی پروفیشنل خواتین فٹبالرز بھی ایکشن میں ہوں گی۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تحت 3 اپریل تک جاری رہنے والی قومی ویمن چیمپئن شپ میں پہلی بارغیرملکی پروفیشنل فٹبالرز بھی حصہ لیں گی، کنٹریکٹ کی بنیاد پر قومی ایونٹ میں شرکت کیلیے چارغیر ملکی ویمن فٹبالرز انیتا گیسی، سارو لیمینو، گیتا رانا اور انجیلا کراچی پہنچ گئیں، وہ چیمپئن شپ میں افتتاحی روزماشا یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے سیالکوٹ سٹی ویمن ایف سی کے خلاف کے پی ٹی اسٹیڈیم میں میچ کھیلیں گی مہمان ویمن فٹبالرز نے پریکٹس سیشن میں شرکت کی اور شام کو ساحلی علاقے کی سیر کی، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 20 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔