کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑ نیوالی خواتین کو نہیں بھول سکتے: چودھری محمد سرور 

کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑ نیوالی خواتین کو نہیں بھول سکتے: چودھری محمد سرور 

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم پلان بناتی رہ جائے گی اورحکومتی آئینی مدت پوری ہوجائے گی۔ پارلیمنٹ کے اندر اورباہر اپوزیشن کے عزائم جمہوریت کو کمزور کر نے کی سازش ہے جن کو اتحادیوں اور عوام کیساتھ مل کر ناکام بنائیں گے۔ہم ملک اور اداروں کو مضبوط بنانے کی پالیسی پر گامز ن ہیں۔ گورنر ہاؤس لاہور میں محمد آصف رفیقی کی کتاب ”سہالہ یاترا“کی تقر یب رونمائی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقعہ پر گور نر پنجاب کے پولٹیکل سیکرٹری میاں کاشف اقبال،اوورسیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین محمد وسیم رامے،اینٹی نارکوٹیکس پنجاب کے سر براہ حاجی محمد ر مضان پرویز سمیت دیگر بھی موجود تھے۔22کروڑ پاکستانی دیکھ رہے ہیں کہ اپوزیشن جماعتوں کی سیاست کا مقصد صرف اور صرف ذاتی اور سیاسی مفادات کا تحفظ اور ملک میں عدم استحکام پیدا کر نا ہے جو کسی بھی صورت ملک وقوم کے مفادمیں نہیں۔ایک سوال کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ عمران خان پہلے سے زیادہ مضبوط وزیر اعظم بن کر سامنے آئے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ ملک سے غر بت اور مہنگائی جیسے مسائل کے خاتمے کیلئے”کوئی بھوکا نہ سوئے“سمیت دیگر پروگرام شروع کیے جارہے ہیں اور انشاء اللہ آنیوالے دنوں میں غر بت اور مہنگائی جیسے مسائل میں قوم کو واضح کمی نظر آئے گی۔گور نر پنجاب نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑنے والی خواتین کو کبھی نہیں بھول سکتے۔ اْنہوں نے کہا کہ کشمیر میں اپنی آزادی کی تحریک لرنے والی اب تک 22ہزار خواتین بیوہ ہوچکیں ہیں جن کی جرات اور بہادری پر جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے۔

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -