کراچی میں پولیس انسپکٹر کی مبینہ خودکشی

کراچی میں پولیس انسپکٹر کی مبینہ خودکشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے صدر میں پولیس انسپکٹر نے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔اسپتال حکام کے مطابق صدر میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔اسپتال حکام نے کہا کہ جاں بحق شخص کی شناخت انسپکٹر امجد کیانی کے نام سے ہوئی ہے اور انہیں سر میں ایک گولی لگی ہے۔اسپتال حکام کے مطابق اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انسپکٹر امجد نے خودکشی کی ہے۔دوسری جانب صدر پولیس لائن میں پولیس انسپکٹر کی مبینہ خود کشی پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ نے ایس ایس پی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ ضروری تحقیقات و کارروائی پر مشتمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔
مبینہ خودکشی

مزید :

صفحہ آخر -