مقبوضہ کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد،مشعال ملک

مقبوضہ کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد،مشعال ملک

  

اسلام آباد(آئی این پی)کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر میں عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن سب کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین کی جانب مبذول کرانا چاہتی ہوں مقبوضہ کشمیر میں ایک ماں کا صرف اپنے بیٹے کو دفنانے کا حق ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ آج دنیا بھر میں خواتین کا عالمی کا دن منایا جا رہا ہے۔ کشمیریوں کو انسان ہونے کا حق ہی نہیں، عورت تو بہت دور کی بات ہے۔خواتین کے عالمی دن پر حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کے غیر انسانی محاصرے میں خواتین سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ خوف و ہراس کے ماحول میں کشمیری خواتین ذہنی ڈپریشن کا شکار ہیں۔

مشعال ملک

مزید :

صفحہ آخر -