ووٹ ضائع کرنے والے 2 افرادجی ڈی اے کے ہیں، فردوس شمیم نقوی

ووٹ ضائع کرنے والے 2 افرادجی ڈی اے کے ہیں، فردوس شمیم نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی کی اپوزیشن الائنس کے 6 لوگوں نے الائنس کو ووٹ نہیں دیا جن کی تلاش جاری ہے، ووٹ ضائع کرنے والے 2 افراد کا تعلق جی ڈے اے سے ہے، یہ لوگ پاکستان تحریک انصاف کے نہیں ہوسکتے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پیر صدر الدین جنرل سیٹ پر الیکشن نہیں جیت سکے، جی ڈی اے نے جو بیانات دیئے وہ منصفانہ نہیں تھے۔فردوس شمیم نے کہا کہ اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کے 65 اراکین تھے، اسلم ابڑو اور شہریار شر نے پیسے نہیں لیے تھے، ان کا ضمیر جاگ گیا اب پتہ نہیں کب جاگے گا۔انہوں نے کہا کہ جنرل پر ہمیں 63 ووٹ ملے، ٹیکنو کریٹ پر 64 ووٹ پڑے، جیتنے والے امیدوار کو 57 ووٹ پڑے، ٹی ایل پی پر الزام لگاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ووٹ پی پی پی کو دیا ہے۔فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ صدر الدین راشدی کو ووٹ کرنے والے 21 اراکین قرآن پاک اور گیتا پر حلف لیں گے،حلف لیا جائے گا کہ انہوں نے ووٹ کسی اور کو یا ضائع نہیں کیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کل پیر صدرالدین شاہ صاحب سے بات ہوئی انہیں ہم پر یقین ہے،ہم ایک کمیٹی بنا رہے ہیں جو اس معاملے کی انکوائری کرے گی،جنہوں نے پیر صاحب کو ووٹ نہیں دیا وہ ان کے اپنے لوگ تھے۔
فردوس شمیم نقوی

مزید :

صفحہ آخر -