جعلی اکاؤنٹ سکینڈل‘زرداری کے ساتھی امجد اخلاق کو نیب طلبی کا نوٹس

جعلی اکاؤنٹ سکینڈل‘زرداری کے ساتھی امجد اخلاق کو نیب طلبی کا نوٹس

  

اسلام (آئی این پی) جعلی اکاؤنٹ سکینڈل میں قومی احتساب بیورو نے سابق صدر آصف زرداری کے ایک اور ساتھی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا تاہم امجد اخلاق نے نیب طلبی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹ سکینڈل میں سابق آصف زرداری کے ایک اور ساتھی نیب کے نشانے پر آگئے زرداری ہاؤس اسلام آباد کے انتظامی امور دیکھنے والے امجد اخلاق کو نیب نے نوٹس جاری کردیا آصف زرداری کے ساتھی امجد اخلاق نے نیب طلبی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا اور ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ہائی کورٹ میں دائر کردی امجد اخلاق نے فاروق ایچ نائیک کے توسط سے درخواست دائر کی جس میں کہا ہے کہ 17فروری کو جاری نیب نوٹس غیرقانونی ہے کالعدم قرار دیا جائے جبکہ چیئرمین نیب، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب اور تفتیشی افسر درخواست میں فریق ہیں۔

طلبی نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -