اینٹی کرپشن کی کارروائی،اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر سیالکو ٹ رشوت لیتے گرفتار

  اینٹی کرپشن کی کارروائی،اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر سیالکو ٹ رشوت لیتے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(اپنے نمائندے سے) ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ رائے نعیم اللہ بھٹی کی ہدایت پر سرکل آفیسر سیالکوٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ گوجرانوالہ کی نگرانی میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمران شاہد اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سیالکوٹ کو گرفتار کرلیا اور اس سے نشان زدہ کرنسی نوٹ مالیتی 10ہزار برآمد کر لئے گئے۔ مجرم کے خلاف ایف آئی  آر درج کرلی گئی ہے۔ملزم عمران شاہدنے شکایت کنندہ سے ملزم کی رہائی کیلئے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ کیس کی مزید تفتیش کر رہے ہیں۔
پبلک پراسیکیوٹر

مزید :

صفحہ آخر -